وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی ایم کیو ایم کے پرامن احتجاج پر سندھ حکومت کی پولیس گردی کی مذمت

 
0
138

اسلام آباد 26 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کراچی میں پر امن احتجاج پر سندھ حکومت کی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب پی ایس ایل جیسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، اس پر تشدد واقعہ کا کوئی جواز نہیں تھا۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی لیڈر شپ اس واقعہ کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ہماری تمام حمایت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔