نوازشریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

 
0
151

اسلام آباد 27 جنوری 2022 (ٹی این ایس): صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل ایک سو چوراسی کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل باسٹھ وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔