پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب: ائمہ بیگ اور عاطف اسلم کی شاندار پرفارمنس

 
0
141

اسلام آباد 27 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پی ایس ایل سیزن سیون،شہرقائد میں جشن کا سماں، نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سج گیا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں،اب ہوگی چوکے چھکوں کی برسات،،پی ایس ایل کا بڑا دنگل سجنے کو ہے تیار سیزن سیون کےلئے شائقین پرجوش پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کچھ دیربعد ہوں گے آمنے سامنے۔

کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔