(اصغر علی مبارک)
لاہور (ٹی این ایس) پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔
پی ایس ایل نے کراچی کے ساحلی پانیوں میں اپنی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ‘لومینارا’ کی رونمائی کے ساتھ ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔
اس منفرد ایونٹ نے جدت کو اجاگر کیا کیونکہ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے بحیرہ عرب کی گہرائیوں سے ٹرافی حاصل کی۔ قابل ذکر کارنامہ لیگ کی ترقی اور ناقابل تسخیر جذبے کی علامت ہے۔
لومینارا، سولڈ سلور کی ایک چادر سے تیار کیا گیا ہے، اس کا وزن 10 کلو گرام ہے اور اسے 22,850 زرقون پتھروں سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ پتھر پی ایس ایل کے ٹیلنٹ، جذبے اور مسابقتی توانائی کی علامت ہیں۔ لومینارا نام، لاطینی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی مشعل اور روشنی کے ہیں، کرکٹ کی مہارت میں لیگ کے دہائیوں کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ریمارکس دیئے، سمندر میں لومینارا کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے