اسلام آباد(ٹی این ایس) سوئی نادرن گیس کے اعلی حکام کی غفلت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

 
0
175

سوئی نادرن گیس کے اعلی حکام کی غفلت و لاپرواہی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ،
کمرشل صنعتی صارفین نادہندگان سے تیرا ارب 74 کروڑ روپے کی ریکوری میں سوئی نادرن گیس کمپنی ناکام رہی ،
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ صارفین سوئی گیس کی چوری میں بھی ملوث تھے،
سوئی نادرن 336 صارفین کے تقریبا تین ارب روپے کی سیکورٹی ڈیپازٹس کی رقم بھی نا وصول کر سکی ،
قوائد و ضوابط کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سیکورٹی ڈیپازٹس کی رقم بھی بڑھانی ہو گی ہے ،
سوئی نادرن گیس کے متعلقہ حکام اس معاملے میں غفلت کا شکار رہے ،محکمہ سوئی نادرن کمپنی نے 136 ڈیفالٹرز کے کنکشن تو منقطع کر دئیے ،
مذکورہ ڈیفالٹرز سے نو ارب بائیس کروڑ روپے کے واجبات تاحال وصول نہیں کئے ،تمام ڈیفالٹرز عدالتوں سے بھی اپنے کیس ہار چکے ہیں ،
رپور ٹ کے مطابق جس کے بعد ڈیفالٹرز سے اربوں کی ریکوری فوری کی جانی تھی ،سوئی نادرن گیس حکام اس لاپراہی سے قومی خزانے کو ابتک تیرا ارب چوہتر کروڑ روپے کے نقصان کا سامنہ ہے ،آڈیٹر جنرل پاکستان نے واجبات کی فوری ریکوری کی ہدایت کی ہے ،جبکہ معاملے میں ملوث محکمے کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔