کراچی (ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کا کراچی میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

 
0
174

پیپلزپارٹی نے کراچی میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اتحاد کرنے پر پیپلزپارٹی کا ووٹ تقسیم ہونے کا خدشہ ہے، پیپلزپارٹی کراچی میں اے این پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے، اے این پی کی خواہش پر کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور ہو سکتا ہے،
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی میں اے این پی کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر نہیں کرے گی،
کراچی میں ن لیگ، ایم کیو ایم کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو خطرہ نہیں،
ن لیگ کراچی یا سندھ کی کسی سیٹ پر پیپلزپارٹی کیلئے نقصان دہ نہیں،
کراچی میں پی پی، ایم کیو ایم کے بعد اے این پی کا ووٹ اہمیت رکھتا ہے،
پیپلزپارٹی کے پاس کراچی کے تمام حلقوں پر امیدوار موجود ہیں،