تجاوزات کے خلاف آپریشن پتھاروں اور ٹھیلوں کو ضبط کر لیا گیا۔ڈی سی ضلع غربی

 
0
3521

کراچی 14 ستمبر (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شادیہ جعفر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاون جھامن داس نے بنارس، اورنگی ٹاون 5 نمبر چورنگی اور مومن آباد کے علاقوں سے میں قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کو روڈ، گلیوں اور فٹ پاتھ سے ہٹاتے ہوئے متعدد پتھاروں اور ٹھیلوں کو ضبط کر لیا۔ آپریشن میں ڈی ایم سی ویسٹ کی انسداد تجاوزات کی ٹیم، پولیس، فائر برگیڈ اور کے الیکٹرک نے حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کاروباری برادری سے تجازوات کے آپریشن میں تعاون کی اپیل کی ہے۔