وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز ذولفقار بخاری اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ او پی ایف ویلی زون 5 کا دورہ

 
0
643

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے او پی ایف ویلی کا دورہ کیا ہے دورہ کے موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس زمین پر اوورسیز پاکستانیوں کا حق ہے سرکاری زمین پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی 102 کنال زمین پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا الحمداللہ حکومت کی رٹ قائم ہو چکی ہے اور اوورسیز پاکستانی اسکیم پر کام شروع ہو گیا ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے شہر اقتدار کو انتظامی طور پر مثالی ضلعی بنانے اور قبضہ مافیا سے پاک کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اس سلسے میں خصوصی اقدامات بھی کیئے جارہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں او پی ایف زون 5 کی باؤنڈری وال پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بنائی جا رہی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہو گی ان کا کہنا تھا کہ او پی ایف ویلی کی زمین پر گزشتہ 20 سال سے طاقتور مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا ایس پی اسلام آباد عمر خان بھی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے او پی ایف ویلی زون 5 موجود رہے اور پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کرتے رہے