پیشہ ور صحافیوں کی پاکستان میں سب سے بڑی تنظیم”پاکستان جرنلسٹ فاونڈیشن” کا لاہور میں اہم اجلاس، صحافیوں کی ملازمتوں سے برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

 
0
666

عصر حاضر اور مسقبل میں صحافت اور صحافیوں کو درپیش چلینجیز سے نمٹنے کیلئے متفقہ  لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کر لیا گیا

لاہور جنوری 14 (ٹی این ایس): پاکستان جرنلسٹ فاونڈیشن(پی جے ایف) کا لاہور میں اہم اجلاس اختتام پذیر ہو گیا اجلاس میں ملک بھر سے پریس کلبز کے نومنتخب عہداداران و ممبران سمیت سینئر صحافی و اینکر زولفقار احمد راحت معروف کالم نگار اور سینئر صحافی رانا عمران لطیف،چوہدری شہزاد اختر معروف اینکر انیق ناجی صحافی و شاعر فرحت عباس شاہ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان نذیر چوہدری کالم نگار زبیح اللہ بلگن جیو نیوز کے نمائندے عدنان ملک ایکسپریس نیوز کے معروف تجزیہ کار سلمان عابد دن ٹی وی کے معروف اینکر اور کالم نگار افتخار کاظمی اینکر حافظ زین علی کالم نگار خالد ارشاد صوفی کالم نگار ندیم مرزا پاکستان ٹیلی ویژن کے نمائندے محمد شکیل ملک سوشل میڈیا ایسوی ایشن کے صدر اور سورج ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعیم ثاقب دی نیوز کے ایڈیٹر رپورٹنگ میاں سیف رحمان سینئر صحافی خواجہ خالد افتاب معروف کالم نگار وسیم اے محمود وائس آف ایشیا کے سی ای او محمد عمران بلوچ کالم نگار خواجہ رشید صادق سینئر صحافی اور کالم نگار سردار مراد علی خان  تجزیہ کار اور اینکر طاہر ملک کالم نگار محمد افضل ملک روزنامہ دن کے ایڈیٹر ملک لیاقت معروف اینکر اسداللہ خان سمیت صحافیوں،تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Pakistan Journalists Foundation (PJF) Official Meeting

Pakistan Journalists Foundation (PJF) Official Meeting

Posted by TNS Media on 2019 m. sausio 14 d., pirmadienis

اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسقبل قریب میں پاکستان جرنلسٹ فاونڈیشن(پی جے ایف)کے پلیٹ فارم سے  ملک کے بڑے شہروں لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ اور اسلام آباد  میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنسز اور میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اجلاس میں پاکستان جرنلسٹ فاونڈیشن(پی جے ایف)نے متفقہ طور پر  جاری سال 20۔2019 کیلئے تنظیم سازی کا اصولی فیصلہ کر لیا اس حوالے سے تمام شرکاء نے نتظیم سازی کا اختیار مشاورتی کمیٹی کے سپرد کر دیا جو آج باضابطہ مشاورت سے نئی منتخب باڈی کا اعلان کرے گی گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت معروف کارٹونسٹ اور سینئر صحافی جاوید اقبال نے کی جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عصر حاضر میں سب سے زیادہ مسائل سے دوچار صحافی اور صحافتی ادارے ہیں پاکستان جرنلسٹ فاونڈیشن(پی جے ایف) ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہم شعبہ صحافت کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں گے جس کیلئے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اجلاس سے کالم نگاروں،سینئر صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا کے معروف اینکرز نے بھی خطاب کیا