منڈی یزمان، شہراور گردونواح میں جعلی پیروں کی بھرمار عزتوں کے لٹیرے بن کر بیٹھے ہوئےٍ

 
0
818

منڈی یزمان جولائی31(ٹی این ایس) منڈی یزمان،نواحی چک نمبر 86ڈی بی کے جعلی پیر محمدیعقوب جٹ نے تعویزلینے کیلئے آنے والی 60ڈی بی چک کی رہائشی خاتون ناصرہ بی بی کی زبردستی عزت لوٹ لی ۔

پولیس کے مطابق  منڈی یزمان،نواحی چک نمبر 86ڈی بی کے جعلی پیر محمدیعقوب جٹ نے تعویزلینے کیلئے آنے والی 60 ڈی بی چک کی رہائشی خاتون ناصرہ بی بی کی زبردستی عزت لوٹ لی پولیس سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

متاثرہ   خاتون نے  اپنے خاوند سے نا چاقی کی وجہ سے ناراض شوہر کو منانے  کیلئے تعویز   لینے جعلی پیر  کے پاس گئی جس نے زبردستی اسے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہراور گردونواح میں جعلی پیروں کی بھرمار عزتوں کے لٹیرے بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔بعد ازاں تھانہ سٹی  پولیس نے ملزم جعلی پیرکیخلاف مقدمہ نمبری184/17درج کرلیا ہے اور ملزم کوحوالات میں بند کر کے  اس سے تفیش شروع کر دی گئی ہے