راولپنڈی، تھانہ نیو ٹاون کے پولیس اہلکاروں کی گاڑی حادثے کا شکار،ایک اہلکار جاں بحق دوشدید زخمی

 
0
530

راولپنڈی  جولائی 31(ٹی این ایس):راولپنڈی تھانہ نیو ٹاون کے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو کلرکہار موٹر وے پر حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاون کے پولیس اہلکار وں کی گاڑی کو کلرکہار موڑوے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے  میں اے ایس آئی تنویر شہید جبکہ اے ایس آئی ابرار اور  ریٹائرڈ سب انسپیکٹر  مظہر بلوچ شدید زخمی ہو گئے،پولیس زرائع کے مطابق پولیس اہلکار لاہور سرکاری کام کے لئے گئے تھے تاہم  واپسی پر  موٹروے کلر کہار کے مقام پر گاڑی کا اسٹیرنگ فیل ہو جانے کے باعث یہ واقع پیش آیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئیے چکوال ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد راولپنڈی ہولی فیملی شفٹ کیا جارہا ہے۔