نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

 
0
423

اسلام آباد  جولائی31(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔شاہد اورکزئی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن عوامی نمائندگی ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں جب کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ جاری کرنے کی مجاز نہیں ،جس کی استدعا نہ کی گئی ہو۔

درخواست گزار کے مطابق کسی پٹیشنر نے ایف زیڈ ای کی تنخواہ کی بنیاد پر وزیراعظم کی نااہلی نہیں مانگی اور سپریم کورٹ نے وہ ریلیف دیا جو درخواست گزاروں کی جانب سے مانگا ہی نہیں گیا تھا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین پاکستان وزیراعظم کی برطرفی کی حمایت نہیں کرتا اس لئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل اور انتخابی عمل روکا جائے۔