شہبازشریف پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ نہیں دینگے،بڑا اعلان کردیاگیا

 
0
527

لاہور 1اگست(ٹی این ایس) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ حلقہ این اے 120سے الیکشن لڑ سکتے ہیں اس معاملے میں کوئی قانونی اور آئینی رکاوٹ نہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابقانہوں نے کہا کہ آئین بطور وزیر اعلیٰ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے ۔وزیر اعلیٰ صرف انتخاب کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے ۔ اس لیے شہباز شریف بطور وزیرا علیٰ حلقہ این اے 120کا الیکشن لڑ سکتے ہیں