وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا رات گئے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

 
0
365

لاہور جولائی 06 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وزیراعلیٰ نے بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی شہر کے مختلف علاقوں میں گھوم کر صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے فیروزپور روڈ، اچھرہ، شاہ جمال، مسلم ٹاؤن، کینال روڈ اور جیل روڈ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ شہر میں نکاسی آب اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ عثمان بزدار نے شہر میں نکاسی آب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار رات گئے اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔

سروسز ہسپتال میں مریض اور ان کے لواحقین رات کے آخری پہر وزیراعلیٰ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ”آپ یہاں؟“:حیران مریض کا وزیراعلیٰ سے سوال،”جی ہاں، آپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں“ وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہیلتھ سروسز کے بارے میں دریافت کیا۔ سردار عثمان بزسدار نے کہا کہ رات گئے شہر کے دورے کا مقصد حقیقی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔