پارٹنر سکولوں کے تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’پڑھوپنجاب، بڑھو پنجاب ‘ کے وژن کی تکمیل ہو رہی ہے ، مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

 
0
928

لاہور، اکتوبر 17(ٹی این ایس): مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فاؤنڈیشن( پیف) پارٹنر نجی سکولوں کے باہمی تعاون سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وژن ’پڑھوپنجاب، بڑھو پنجاب ‘ پر معاشرے کے کم وسیلہ طبقے کو مفت تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے اور پارٹنر سکولوں کی مسلسل مانیٹرنگ سے مثبت نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں۔
مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کی سربراہی میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں مفت تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت اور مالیاتی امور کا تفصیلی جائزہ ، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نئے طریق کار،نصابی کتابوں کی جلد ترسیل،اساتذہ کی انضمامی تعلیم پر تربیت اور مانیٹرنگ رپورٹس پر مثبت عمل درآمدکے معاملات شامل تھے۔انھوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے مقاصدکے حصول کے لیے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کانیا طریق کار نتائج جلد مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
دریں اثنا ئپیف ترجمان کے مطابق منتخب اضلاع میں معمولی معذور بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے اساتذہ کی خصوصی تربیت 28اکتوبر تک جاری رہے گی۔ پارٹنر سکول مالکان اس سلسلے میں خصوصی توجہ دیں تاکہ مطلوبہ معیارتعلیم حاصل کیا جاسکے۔