29اکتوبرکودارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ’’ختم نبوت سیمینار‘‘ میں ملک کے نامورمفتیان کرام،مشائخ عظام ،علماء حضرات سیمینار سے خطاب کریں گے

 
0
1386

لاہور،اکتوبر(ٹی این ایس): نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ’’ختم نبوت سیمینار‘‘29اکتوبرکوہوگا۔جس میں ملک بھرکے نامورمفتیان کرام،مشائخ عظام ،علماء حضرات سمیت قانونی ماہرین اظہار خیال فرمائیں گے۔سیمینار میں مدارس اہل سنت کے مدرسین،اساتذہ ،طلبا،سنی تنظیمات کے سربراہان،نمائندگان سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔سیمینار میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ فتنہ قادیانیت اورعقیدہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے مفتیان کرام کے طرف سے شرعی اعلامیہ جاری کریں گے۔ حلف نامے میں تبدیلی کرنے کے حوالے سے اہل سنت کے طرف سے مشترکہ موقف پیش کیاجائے گا۔انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے کل رات آٹھ بجے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران اجلاس منعقدہوگا۔اجلاس میں ملکی صورتحال پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا جائے گا۔