آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان مقرر

 
0
160

اسلام آباد 02 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل آصف علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیم کے سب سے سینئر رکن اور دو مرتبہ چیمپیئن بنوانے والے آصف علی کو ہم فخریہ طور پر نائب کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔

اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے آصف علی کو مبارکباد پیش کی۔

آصف علی نے نائب کپتان بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے ایک اور ذمے داری ہے اور میں اس کو پوری ذمے داری سے نبھاؤں گا۔