پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا: گورنر پنجاب

 
0
185

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، یہ ایک آئینی تقاضا ہے۔
جمعہ کو گورنر ہاس میں سابق صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے وفود سے ملاقات میں بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو آئین و قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ گورنر پنجاب کے حکم کو نہیں مانتے، وہ غیرقانونی حکم تھا۔
گورنر پنجاب نے وزیر اعلی پرویز الٰہی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 21 دسمبر کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں، تاہم ووٹ نہ لینے کی صورت میں کابینہ کو ختم کرنے اور پرویز الہی کو برطرف کرنے کا آرڈر جاری کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے برطرفی کا نوٹس عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے تھے جس کی آئندہ سماعت 11 جنوری کو ہوگی۔