اسلام آباد(ٹی این ٰایس)نیب نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو10جنوری کو طلب کرلیا

 
0
51

قومی احتساب بیورو(نیب)خیبر پختونخوا نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، سابق وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان بھی 10 جنوری کو طلب کیے گئے ہیں۔نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بیضابطگیوں کی شکایات ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ عاطف خان کے خلاف اسپورٹس اینڈ ٹورازم پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایات ہیں۔نیب کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی۔