ہری پور پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کے مشترکہ کاروائیاں۔

 
0
675

مجموعی طور پر منشیات فروشوں کے قبضہ سے 2 کلو 060 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمد

ہری پور 04 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی ہدایت پرضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کے خلاف سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔

ایس ایچ او تھانہ غازی امتیاز خان کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کے دوران شھباز علی ولد نصیر احمد سکنہ قاضی پور سے 1135 گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ حطار شفیق الرحمان نے نوید خان ولد سلطان محمد سکنہ گرہان غازی سے 925 گرام چرس اور عمر احمد ولد احمد یار سکنہ نواب آباد ٹیکسلا سے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔