سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیزپیر سات فروری سےپاکستان کا دورہ کریں گے

 
0
191

اسلام آباد 06 فروری 2022 (ٹی این ایس): سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف پیر سات فروری سےپاکستان کا دورہ کریں گے۔اسلام آباد میں نمائندہ خصوصی اصغر علی مبارک کے سوال پر یر وفاقی شیخ رشیداحمد نے کہا کہ سعودی وزیرِ داخلہ یہاں تشریف لا رہے ہیں، یہ دورہ ہمارے سعودی عرب سے قیدی واپس لانے کے لیے اہم ہو گا۔ خیال رہے کہ سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔سعودی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی ,سکیورٹی شخصیات صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے,سعودی وزیر داخلہ اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔
سعودی وزیر داخلہ علاقائی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیرداخلہ سےپاکستانی قیدیوں کے حوالےسےبات چیت ہوگی۔