راولپنڈی کی رہائشی رعنا افضل نے صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

 
0
607

راولپنڈی 06 فروری 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی کی رہائشی رعنا افضل نے صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کے ساتھ میری لوٹی گئی رقم بھی مجھے واپس دلائی جائے اور مجھے دی جانے والی دھمکیوں پر ایکشن لیا جائے۔ رعنا افضل نے گزشتہ روز یہاں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سول لائنز کے علاقے میں بااثر میاں بیوی نے مبینہ نوسربازی سے امانتا رکھی گئی میری 56لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی جو میں نے بچوں کی تعلیم کے لئے رکھوائی تھی رقم غائب ہوجانے کے باعث میرے بچوں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ ملزمان سے رقم کا تقاضا کرنے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ملزمان کی گرفتاری میں روائتی سستی کے باعث 1ملزم نے عبوری ضمانت کروا لی ہے رعنا افضل سکنہ بحریہ ٹاؤن نے بتایا کہ پولیس کو دی گئی درخواست میں سب کچھ سچ بتایا ہے کہ میں نے انعام الحق اور اس کی اہلیہ تبسم آرا کو30مارچ2018کو مسلم کمرشل بنک لالکرتی میں 20لاکھ روپے،27اپریل 2018کو چیک نمبر61673904کے ذریعے مزید30لاکھ روپے ادا کئے جس کے بعد 6اگست2018کو چیک نمبر 61673907کے ذریعے مزید6لاکھ روپے دیئے خاتون کے مطابق اس طرح میں نے مجموعی طور پر 56لاکھ روپے کی رقم جو میں نے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے جمع کر رکھی تھی مذکورہ میاں بیوی کو امانت کے طور پر دی جو جوائنٹ اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی بعد ازاں جب گزشتہ سال میں نے بیٹے کو تعلیم کے لئے بیرون ملک بھجوانے کے لئے دونوں میاں بیوی سے رقم کا تقاضا کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا جس کے بعد اب مجھے رقم کا تقاضا کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اس لیے میں اپنی جان و مال اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لیے صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے تحفظ کی اور انصاف کی درخواست کرتی ہوں۔