راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڑ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب

 
0
234

راولپنڈی 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڑ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طاہر ایوب 4913 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز 4583 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی دس نشستوں میں سے ن لیگ پہلے ہی سات نشستیں جیت چکی ہیں۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڑ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 20 فیصد کے قریب رہا۔