اسلام آباد 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کا سوالنامہ،عدالت کی جانب سے مرکزی ملزم کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔
کیا آپ نے عدالتی کارروائی میں جمع کرائے گے شواہد کو سنا اور سمجھ لیا؟
پراسیکیوشن کے شواہد کے مطابق آپ نے 20 جولائی 21 کو شام کے وقت اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا؟
آپ نے نور مقدم کا سر تن سے تیز دھار آلہ سے الگ کیا اس بارے میں کیا کہے گیں؟
شواہد کے مطابق 18 جولائی سے 20 جولائی تک نور مقدم کو اپنے گھر میں اغواء کیے رکھا؟
نور مقدم نے بھاگنے کی کوشش کی آپ نے اس کو گھر میں قید کر لیا اور اسکے ساتھ زیادتی کی؟
ڈی این اے رپورٹ میں مقتولہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے کیا کہے گیں؟
شواہد کے مطابق جائے وقوعہ سے چاقو برآمد ہوا جو کہ بعدازاں فرانزک کے لیے لیب بھیجوا گیا کیا کہے گیں؟
شواہد کے مطابق جائے وقوعہ سے اینی مکا برآمد کیا گیا اور تفتیشی افسر نے اس کو فرانزک کے لیے بھیجا اس بارے مین کیا کہے گیں؟
شواہد کے مطابق جائے وقوعہ سے پسٹل ایک میگزین، چار عدد سگریٹ برآمد ہوئے جنھیں فرانزک کے لیے بھیجا گیا کیا کہے گیں؟
تفتیشی افسر کو جائے وقوعہ سے خون ملا جس نے روئی سے اٹھا کر اسے لیبارٹری کے لیے بھیجا کیا کہے گیں؟
پولیس نے آپ کے فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے بعد میچ کرنے کے لیے لیبارٹری بھیجے آپ کیا کہے گین؟
تفتیشی افسر نے ڈی وی آر سے فوٹیج حاصل کی اور کمپیوٹر آپریٹر کانسٹیبل مدثر نے اس ویڈیو کو محفوظ کیا جس کے کلپس بنائے اور فرانزک کے لیے بھیجا؟
تفتیشی افسر نے آپ کا اور شریک ملزمان عصمت ذاکر، ذاکر جعفر،گھریلو ملازمین، مقتول نور مقدم اور مدعی مقدمہ کا کال ریکارڈ ڈیٹا حاصل کیا؟
تفتیشی افسر نے آپ کی نشاندہی پر مقتولہ نور مقدم کا موبائل فون آپکے گھر سے برآمد کیا؟
تفتیشی افسر نے آپکی نشاندہی پر آپکا موبائل آپ کے گھر سے برآمد کیا؟
شواہد کے مطابق مقتولہ نور مقدم کا اکیس جولائی کو پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو موت سر دھڑ سے الگ کرنیکی وجہ سے ہوئی؟
پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کے خون آلود کپڑے تفتیشی کے حوالے کیے گئے؟
شواہد کے مطابق تفتیشی افسر نے آپکی خون آلود شرٹ برآمد کی اور پارسل بنا کر لیبارٹری بھیجا؟
شواہد کے مطابق ڈاکٹر حماد نے آپکا sexual فٹنس کا ٹیسٹ لیا گیا اور ٹیسٹ لیکر نمونہ کو ڈی این اے کے لیے بھجوایا گیا؟
شواہد کے مطابق آپ کے فنگر پرنٹس پستول کی میگزین کے ساتھ میچ ہوئے ہیں؟
شواہد کے مطابق آڈیو اور وڈیو فرانزک کے لیے فوٹوگرمیٹری کی رپورٹ مثبت آئی ہے؟
شواہد کے مطابق ڈی این اے رپورٹ مثبت آئی ہے؟
عدالت نے مرکزی ملزم سے سوال پوچھا کہ پولیس نے اپکے خلاف مقدمہ کیوں درج کیا اور استغاثہ کے گواہ آپکے خلاف کیوں پیش ہوئے؟
کیا اپنے حق میں شواہد پیش کرنا چاہے گیں، کیا آپ اسکے علاوہ کچھ کہنا چاہے گیں؟ کیا اپنا بیان حلف پر قلمبند کرنا چا رہے ہیں