بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں: عثمان بزدار

 
0
230

لاہور 11 فروری 2022 (ٹی این ایس): عثمان بزدار نے کہا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز مخدوم طارق محمود الحسن اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود کی ملاقات ہوئی۔

عثمان بزدار نے کہا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔ سابق حکمرانوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف نعروں سے بہلایا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرکے اپوزیشن نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔ ہماری حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب بولے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔