بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم ان کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

 
0
951

اسلام آباد 11 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق کی فراہمی، پاور آف اٹارنی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹس کا آن لائن اجراء جیسے اقدامات ان کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے دور رس نتائج کے حامل ہوں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم ان کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق کی فراہمی، ان کے پاور آف اٹارنی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹس کا آن لائن اجراء جیسے حکومتی اقدامات ان کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے دور رس نتائج کے حامل ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کی شاندار کامیابی پرتفصیل سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر آر ڈی اے (آر ڈی اے) کے ذریعے موصول ہو چکی ہیں۔

وزیر اعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آر ڈی اےکے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کے لیے آن لائن ریئل ٹائم بنیادوں پر سہولت فراہم کرے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آر ڈی اے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے موثر مارکیٹنگ مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔