تحریک عدم اعتماد سے قبل مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی

 
0
124

اسلام آباد 12 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ احمد جواد نے شہباز شریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے، خوش آمدید احمد جواد!

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔