ڈی پی او ہری پور کی شعبہ تفتیش کے افسران سے میٹنگ

 
0
265

ہری پور 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی شعبہ تفتیش کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان کے علاوہ تھانہ کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تفتیشی افسران کی کارکردگی جائزہ لیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن و تفتیشی افسران نے ان ٹریس و زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او ہری پور نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ پولیس کاکام انصاف پر مبنی تفتیش کو ہر صورت بنانا ہے۔کوئی بھی وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر جیوٹیکنگ اور دیگر شوائد کو اکھٹا کریں کہ محفوط کریں تاکہ ان کو مقدمہ میں شامل تفتیش کیا جاسکے۔ ان ٹریس مقدمات میں جدید سائنسی و تکنیکی پہلوؤں اور اپنے تمام تروسائل کو بروئے لاتے ہوئے جلد از جلد ٹریس کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ زیر تفتیش مقدمات میں میرٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ مظلوم کی دادرسی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ مقدمات میں عدم گرفتاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں جائیں۔ مقدمات میں تفتیش کے سلسلے میں آںے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں۔ بدعنوانی و کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی۔ اگر پولیس آفیسر کے متعلق کسی قسم کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔