کراچی 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): اشفاق احمد ملاح نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر میونسپل کمشنر نے افسران وملازمین سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں میونسپل کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو بلدیاتی وسائل کی بہتر انداز میں فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے خصوصا گرین بیلٹس، پارک و پلے گراؤنڈ،اسٹریٹ لائٹس اورتعمیر و مرمت کے کاموں کے ساتھ ساتھ دفتری اوقات کار کی پابندی اور عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے تمام افسران و ملازمین دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو ریلیف پہنچائیں اس امر میں اگر کسی افسر سے کوتاہی ہوتی ہے تو وہ اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے اور کام کرنے کی عادت کو اپنائے۔