شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور دیا:بلاول بھٹو

 
0
140

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): جناح اسپتال کراچی میں بلاول بھٹو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے ہیلتھ کیئر اسٹرکچر میں جناح اسپتال بہترین کردار ادا کررہا ہے۔

جناح اسپتال اس وقت بین القوامی معیار کے تحت چل رہا ہے۔ آج ہم نے جناح اسپتال میں 500 بیڈ پر مشتمل سرجیکل کمپلکس کا افتتاح کیا۔ مجھے فخر ہے کہ اتنا بہترین کام کیا ہے، ناصرف مفت علاج فراہم کر رہے ہیں بلکہ کھانا بھی دیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو بولے کہ ملک بھر میں ترقی خصوصاً شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مثالی کام جاری ہے۔ ہم اس میں صرف اس لیے کامیاب ہے کہ ہم زیادہ محنت کم وسائل کے ساتھ کرتے ہیں۔ بابائے قوم جناح کے وژن کے تحت اسپتال میں مفت علاج جاری ہے۔