وزیراعظم کے دورہ روس کا شیڈیول طے پا گیا

 
0
128

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کاتاریخی دورہ کریں گے، ان کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت ہو گی اور معاہدے ہوں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ روس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے علاوہ متعلقہ حکام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔

پاکستان دفاع، سلامتی، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں بطور خاص روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

خیال رہے عمران خان23 سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے، اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے 2011 میں روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا۔