مردان میں اغواء ہونے والی طلبہ کو پولیس نے باحفاظت بازیاب کروا لیا

 
0
326

اسلام آباد 17 فروری 2022 (ٹی این ایس): مردان میں تھانہ بائیزئی کے علاقے میں پولیس کی سخت کاروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے 5 دن قبل اغواء ہونے والی جماعت نہم کی طالبہ کو باخفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق اغوئیگی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 دن قبل بابوزئی سے تعلق رکھنے والی زوجہ لعل رحمان نے اپنی بیٹی کی اغوائیگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ پولیس کی تشکیل کردہ حصوصی ٹیم نے واردات میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سرسری انٹاروگیشن میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی نشان دہی پر اغواء ہونے والی طالبہ کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔