وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں طلباء کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء

 
0
317

اسلام آباد 17 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے طلباء کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم آج اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پورٹل کا اجراء کریں گے۔

اس پورٹل کا بنیادی مقصد اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے۔

مستحق اور ذہین طلباء کی تعلیم پر حکومت اسکالرشپس کے لیے 28 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے۔ اس وقت 26لاکھ طلبا بشمول 72 فیصد خواتین اسکالرشپ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان وسائل کے صحیح استعمال، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل مدد فراہم کرے گی۔

یہ پورٹل وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا اور وزیر اعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔