اعظم سواتی کے فارم ہاوس پر سی ڈی اے آپریشن کیخلاف کیس میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

 
0
131

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے فارم ہاوس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کیخلاف کیس میں فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کے فارم ہاوس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس اربار محمد طاہر نے کہاکہ ابھی صرف نوٹس کرکے جواب مانگ رہے ہیں اور درخواست کو یکجا کر دیتے ہیں، عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جس ایشو پر توہین عدالت چاہتے ہیں وہ استدعا تھی نہ کورٹ کا ایسا کوئی آرڈر، آپ نے کہا تھا کہ سی ڈی اے کو تعمیرات گرانے سے روکا جائے،آپ خود غیر قانونی تعمیرات گرانے کیلئے تیار تھے،آپ کی استدعا یا کورٹ آرڈرز میں پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا کہیں ذکر نہیں،عدالت نے فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔