راولپنڈی؛ جعلی ڈگری کیس پر اینٹی کرپشن عدالت کا بڑا فیصلہ

 
0
158

اسلام آباد 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی میں جعلی ڈگری کیس پر اینٹی کرپشن عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا عدالت نے 85 پولیس اہلکاروں کو کیس سے بری کر دیا، پولیس اہلکاروں پر بھرتی کے وقت جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا الزام تھا۔

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے پولیس اہلکاروں کی جعلی ڈگری کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا اینٹی کرپشن عدالت نے 85 پولیس اہلکاروں کو کیس سے بری کر دیا۔

کیس کا فیصلہ اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج محمد مسرور زمان نے سنایا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کیس کے خلاف بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھی۔

پولیس اہلکاروں پر بھرتی کے وقت جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا الزام تھا۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن نے سال 2012 میں مقدمات درج کئے تھے۔