صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے، وزیراعظم عمران خان

 
0
90

اسلام آباد 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے جارحانہ اننگزکا آغاز کردیا۔ اپوزیشن پرتنقید کے نشتربرساتے ہوئے کہا کہ پیٹ پھاڑنے والے آج گلے مل رہے ہیں، انہیں ڈر صرف عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ 400ارب روپے صحت کارڈمنصوبے پرخرچ ہورہے ہیں، جو آسان کام نہیں ہے، صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے، غریب کے علاج کی ذمہ داری ریاست نے کبھی نہیں لی تھی، پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنناتھا بدقسمتی سے کسی حکمران نے قدم نہیں اٹھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگریز جو پرائیویٹ اسپتال چھوڑکرگئے تھے وہ آج ناقص صورتحال سے دوچار ہیں، جب سنو توکہا جاتا ہے کھانسی ہونے پر کوئی دبئی جارہا ہے کوئی لندن۔

عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا، آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے، بارش آتی ہےتو پانی آتا ہے، سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا کی اگزرتی ہے ان پر؟ آصف زرداری کبھی کسی کوخریدتے ہیں کبھی کسی کو،آج چور سارے اکھٹے ہورہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 20سال یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے ہیں، کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے، سندھ کا ایک لیڈر جن کو اردو نہیں آتی کہتے ہیں ہم صحت کارڈ پر پیسہ نہیں خرچ کریں گے، سندھ کے اس لیڈر کو صوبے کے اسپتالوں کا علم ہی نہیں،۔

عمران خان نے کہا کہ چوروں کے حکومت میں ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں تھا، 30سال سےحکمرانی کرنے والےاپنا پیٹ بھرتےرہے ہیں، 25 سال پہلے ان چوروں کے خلاف جہاد کے لیے آیا تھا، میں ان چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا، پچھلی قومیں اس لیے بھی تباہ ہوئیں کہ گناہ کرنے والے کومنع نہیں کیا جاتا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتے ہیں اور بیٹے کے اکاونٹ میں مقصود چپڑاسی کے پیسے آتے ہیں، ایک مجرم کہہ کرباہر گیا کہ دل کی بیماری ہے مگر وہ سیڑھیاں چڑھ کر فیکٹریوں کا معائنہ کرتا ہے، شہبازشریف کی اسمبلی میں تقریرجاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔ ان چوروں کو پیغام ہے میں ان کے ساتھ نرمی نہیں برتوں گا۔

اپنی جارحانہ تقریر میں عمران خان نے مزید کہا کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھاکہ زرداری اورشریف امیرہوجائیں، جوکہتا تھا پیٹ پھاڑیں گے اسی سے گلے مل رہے ہیں، آج انہیں عمران خان کا خوف ہے، ڈاکوؤں کے ٹولےکو پیغام دینا چاہتا ہوں میں ان کے ساتھ نرمی نہیں برتوں گا۔ نیوٹرل ایمپائر بیٹھا کر دیکھیں پنجاب میں ماضی میں کیا ہوااوراب کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل جنگ قانون کی بالادستی کےلیے ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے ، خواتین کو جائیداد میں حصہ دلواکر رہیں گے۔