فوٹوگرافر، کیمرہ مین بھی صحافی کی تعریف میں شامل ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

 
0
120

اسلام آباد 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ نے فوٹو گرافر کیمرہ مین کو ‘صحافی’ کی تعریف میں شامل قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ایک تصویر اور وڈیو سے زیادہ مؤثر کوئی تقریر نہیں ہو سکتی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ‘صحافی’ کی تعریف اور پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کی شق نمبر 6 کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

سماعت میں جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے سینئر وکلا آفتاب عالم، عمر اعجاز گیلانی اور طارق سمور کے علاوہ سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ و دیگر صحافی رہنما عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔