سینیٹر شیری رحمان کا سرنجز کے ممکنہ بحران پر تشویش کا اظہار

 
0
106

اسلام آباد 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سرنجز کے ممکنہ بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معاملہ پر نوٹس لینا کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کا کہنا ہے کہ ‏ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران سرنجوں کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان نے سرنجوں کے بحران کی پیش گوئی ہے اور منی بجٹ میں سرنجوں کی درآمد اور خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ادویات اور صحت کے شعبے پر منفی اثرات کی وجہ سے اس طرح کے ٹیکسز کی مخالفت کی تھی۔ ‏ملک میں ہر سال لگ بھگ 2 ارب سرنجز استعمال ہوتی ہیں جس میں 55 فیصد باہر سے درآمد کی جاتی ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سرنجز کی قیمت بڑھانے سے لوگ ایک ہی سرنج دوبارہ استعمال کریں گے جو بہت ہی خطرناک عمل ہے۔ کورونا وبا کے وقت سرنجز کا بحران پیدا ہونا بہت کی تشویش ناک ہے۔حکومت کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہئے