اسلام آباد،اکتو بر13(ٹی این ایس): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی کے اجلاس میں سینیٹر شاہی سعید کی جانب سے ایسا بہہودہ لطیفہ سنایاگیا کہ وہاں بیٹھی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی کے اجلاس کے دوران انٹربورڈ کمیٹی چیئرمین سے متعلقہ متعلق بات کرتے ہوئے شاہی سعید نے ایک نکتہ اٹھاتے ہوئے اسکی سپورٹ میں ایسا بہہودہ لطیفہ سنایا جس پر اجلاس میں بیٹھی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے تاہم شاہی سعید نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کی بجائے اجلاس کے دوران کارروائی کو آگے بڑھانے پر اکتفا کیا۔