ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت سپیشل گورننس پروگرام کے تحت چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور کمشنر ہزارہ ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہونے والی خصوصی سرگرمیاں جن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا

 
0
111

* اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر ہری پور نے نے کہا*

ہری پور 09 فروری 2022 (ٹی این ایس): ہری پور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور کمشنر ہزارہ ڈویژن کی طرف سے ہزارہ کے باقی اضلاع کی طرح ہری پور ضلع کو بھی خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے. ضروری ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ دی جائے. ان تمام کاموں کے متعلق اسسٹنٹ کمشنرز براہ راست مانیٹرنگ کریں اور اپنی زیر نگرانی مکمل کروائیں اور مراستیال پر موصول ہونے والی شکایات کا بھی ازالہ کریں.تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ اپنی زمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیں. بر وقت اور صحیح طریقے سے سرانجام دیں تاکہ واضع فرق نظر آئے. تمام امور کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،