رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 25%اضافے سے ٹیکسٹائل برآمدات 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

 
0
215

اسلام آباد 17 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 25%اضافے سے ٹیکسٹائل برآمدات 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جب حکومت سنبھالی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند تھی۔

اب بہترین پالیسیوں سے اس مالی سال کے 7ماہ میں 25%اضافے سے ٹیکسٹائل برآمدات 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ یہ بر آمدات مالی سال کے اختتام تک21ارب ڈالرپہنچنے کے امکانات ہیں۔جنوری کے مہینے میں17.3 فیصد اضافے سے ٹیکسٹائل برآمدات1.55ارب ڈالر رہیں۔