ہری پور ڈی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی ڈی آر سی ہری پور کا دورہ۔

 
0
383

ہری پور 17 فروری 2022 (ٹی این ایس): ہری پور ڈی پی او ہری پور لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی ڈی آر سی ہری پور کا دورہ۔ ممبران ڈی آر سی سے ملاقات کی۔ چئیرمین ڈی آر سی ایس ایس پی (ر) جاوید اقبال نے ڈی آر سی کے چلنے والے مقدمات، کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔ ممبران ڈی آر سی سے ڈی پی او ہری پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی مسائل کے حل اور اصلاح کیلئے ڈی آر سی ممبران ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں معاشرتی مسائل کے لئے ڈی آرسی انصاف کی فراہمی کے نظام میں پہلے دروازے کا کردار ادا کررہی ہے۔ پولیس یا ڈی آر سی کے پاس آنے والے لوگ بے بس اور مظلوم ہوتے ہیں۔ جن کے مسائل کواحسن طریقے سے حل کرنا اور ان تمام لوگوں سے خوشی اخلاقی سے پیش آنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ آپ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔