نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب نے بڑی غلطی کی: وزیر اعظم

 
0
302

اسلام آباد 18 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ہر روز نئی بیماریاں ہورہی تھی تب ہی ہم نے انہیں باہر جانے کی اجازت دی اور یہ ہماری بڑی غلطی تھی۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر بڑی غلطی کی، جب یہ پختونخوا میں جاتے تھے تو کہتے تھے عمران خان نیا پختونخوا کدھر ہے۔

نواز شریف کو پاکستان میں کبھی ایک بیماری ہورہی تو کبھی دوسری، کبھی ان کے پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے ، ہم نے باہر جانے کی اجازت دی۔

ان کا کہا کہ 2018 کے الیکشن کے خیبرپختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دے ووٹ دیے، خیبر پختونخوا کسی دوسرا موقع نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ڈاکوؤں کے گلدستے میں ایک شخص ہے جیسے میں مولانا نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ’ ڈیزل‘ ہر تین مہینے میں لوگوں کو اکھٹا کر کے کہتا ہے کہ حکومت گرادو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ 30 سالوں کے بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، ڈیزل کو ایک مشکل تو یہ ہے کہ وہ 12 واں کھلاڑی ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ پختونخوا میں کیا ہوا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمٰن ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ جب خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے اپنے 5 سال پورے کیے تھے تو خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ تھا جہاں تیزی سے غربت ختم ہوئی تھی، یہ یو این ڈی پی نے سروے کر کے بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور، یہ ڈاکو سب ڈرے ہوئے ہیں، یہ عمران خان نہیں کہہ رہا کہ یہ ڈاکو ہیں 20 سال سے یہ سارے ایک دوسرے کو ڈاکو کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن ان کو ڈرا رہا ہے جلد از جلد عمران خان کو ہٹادو ورنہ 2023 کا الیکشن بھی ہاتھ سے جائے گا۔