سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے، مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے کرونا کے مرض میں مبتلا تھے

 
0
186

اسلام آباد 23 فروری 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک آج بدھ کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کرونا کے موزی مرض میں مبتلا تھے، ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان کو اسلام آباد کے ایک ہاسپٹل میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا مگر وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور آج صبح اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ انالله واناالیه راجعون