چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ سینیٹر رحمان ملک کی نماز جنازہ میں شرکت کی

 
0
153

اسلام آباد 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ سینیٹر رحمان ملک کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر رحمان ملک کے بیٹوں اور دیگر سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک ایوان بالا کے متحرک رکن رہے اُنکی کاوشوں کو یاد رکھا جائےگا، سینیٹر رحمان ملک نے قانون سازی اور عوامی اہمیت کے امور پر ہمیشہ مؤثر آواز بلند کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔