وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

 
0
1596

اسلام آباد 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے جمعرات کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو،

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد سلیم، وفاقی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پی سی کی طرف سے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے تمام سرکاری حصص (96.6 فی صد کی کامیاب بولی دہندہ M/S IMS انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو فروخت کرنے کی تجویز پر منظوری دیدی۔ سب سے زیادہ بولی جس میں 99.999/حصص جس کی رقم 1,410,000,000 روپے ہے ،

سی سی او پی نے تجویز کی منظوری دی۔ اس تجویز پر کابینہ غور کرے گی۔