منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کے منصوبے بنا رہے ہیں،رانا ثنا اللہ

 
0
95

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنا رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ق)پرویز الہی گروپ کے چودھری وجاہت اور حسین الہی کی آڈیو لیک پر اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن عملے اغوا کرنے والیاب ایم این ایز کے اغوا کے منصوبے بناتے پکڑے گئے، جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بینقاب ہوگیا، خاتون رکن اسمبلی کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ قابل مذمت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے، اغواکار کون ہے، عمران خان ارکان کا ضمیر خریدنے کیلئے بولیاں لگا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش تو کبھی سائفر پر جعل سازی پر پکڑے جاتے ہیں، طیبہ گل کے اغواکار اور چیئرمن نیب کے بلیک میلر نئی واردات کی تیاری کرتے پکڑیگئے، ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغوا کی وارداتیں بنارہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔ چودھری شجاعت اور ایم این اے فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دیگی؟ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔