عدالتیں حکم دیں تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے: رانا ثنااللہ

 
0
127

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم سے منسوب کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں، پی ٹی آئی کے 10سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا، ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائیگا کہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے۔