چین میں کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکا؛ 5 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

 
0
172

چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 34 شدید زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے لیاننگ میں فیکٹری شٹ ڈاون میں مرمتی کام کے دوران کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران پلانٹ سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 34 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 ملازمین لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ فیکٹری میں ہی تھے تاہم ان کی باقیات کی تلاش جاری ہے۔ دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ چین میں کیمیکل پلانٹس میں اصول اور ضابطے کی پیروی نہ کرنے کے باعث اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔