ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ایلیمنیٹر ٹو میچ میں روشن ماہنامہ میچ ریفری ہوں گے

 
0
238

اسلام آباد 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایلیمنیٹرٹو میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ایلیمنیٹرٹو کوالیفائی کر چکی ہے جس کا مقابلہ ایلیمنیٹرون کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایلیمنیٹرٹومیچ (کل) جمعہ کوقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجکر 30 پر شروع ہوگا۔

اس میچ میں روشن ماہنامہ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ علیم ڈار اور آصف یعقوب بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔